• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو4 ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 21 تک کے ملازمین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا اور دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو 4 ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملازمین کے اعزاز میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل سیکریٹری سے نائب قاصد تک سب نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دعوت میں شریک ملازمین سے ملاقات کی اور پھر کرسی میز کی بجائے ان کے ساتھ زمین پر بیٹھ کرمٹن بریانی ،چکن قورمہ ،نان اور زردہ کھایا ۔

اپنے خطاب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بے پناہ مصروفیات کے باعث میں آبائی گھر نہیں جاسکا، ایوان وزیراعلیٰ کے ملازم میرے گھرانے کی طرح ہیں افسروں اور ماتحت عملے نے 3 ماہ کے دوران انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔

تازہ ترین