• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں موٹر سائیکل دھماکا، ایک شخص جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی عیدک گاؤں میں بم دھماکا ہوا، بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایک شخص جان سے گیا جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ اور بنوں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین