• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی نیب لاہور کیخلاف اپوزیشن کی تحریک استحقاق

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کےمختلف ٹی وی چینلز پر انٹرویو کے خلاف اپوزیشن نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہےکہ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کی منشا سے ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ ڈی جی نیب نے اپوزیشن ارکان کا میڈیا ٹرائل کیا،ڈی جی نیب نے خفیہ تحقیقات اور دستاویزات میڈیا پر دکھائیں اور ارکان اسمبلی کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی۔

تحریک استحقاق میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے پرکارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک استحقاق کے حق میں کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایک افسر اراکان اسمبلی کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، حکومت کے تنخواہ دار لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے۔

پیپلز پارٹی کے ایم این اے نوید قمر نے ن لیگ کی تحریک استحقاق کی حمایت کی اور کہا تھاکہ ممبران کے میڈیا ٹرائل کی اجازت دی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا،آج ن لیگ والے ہیں کل کوئی اور ہوگا، پوچھنا یہ ہے کہ کیا اب نیب کی یہ پالیسی ہے کہ وہ صرف میڈیا ٹرائل کریں گے؟

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرنے کہا تھا کہ تحریک استحقاق کی فائل آئے گی تو اس پر قانونی رائے لوں گا۔

تازہ ترین