• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامی علاج اور دیکھ بھال کے مربوط نظام کی ضرورت ہے،سمپوزیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی اسپتال کا اکیسویں نیشنل ہیلتھ سائنسز ریسرچ سمپوزیم شروع ہو گیا ہے ۔ سمپوزیم کا اس سال موضوع ‘ہنگامی دیکھ بھال: وقت اور زندگی اہم ہیں’ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر جنید رزاق نےکہاکہ اس اہم مسئلے کے تدارک کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی اور ٹراما کیئر کی مربوط خدمات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے جن میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ آنے سے قبل اور ہنگامی امداد وصول کرنے کے بعد مریضوں کو دیکھ بھال فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے 2011 میں ایمرجنسی میڈیسن کو ایک خصوصی شعبے کے طور پر منظور کیا ہے تاہم اب تک پاکستان میں محض 9 ایمرجنسی میڈیسن ماہرین موجود ہیں جو اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ تحقیقی مطالعات سے یہ بھی علم ہوا ہے کہ اہم ذرائع، رسائی، مریضوں پر مرکزی توجہ اور عملے کے موزوں تربیت کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین