• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہرکی تعمیروترقی کیلئےاعلیٰ اختیاراتی ادارہ ضروری ہے،رمیض بیگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تعمیراتی صنعت کی تباہی کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی ادارہ قائم کیا جانا ضروری ہے۔یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکس پاکستان (آئی اے پی) کے رہنمائوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے کراچی میں مرکزی دفترآباد ہائوس کے دورے کے موقع پر آباد کے ارکان سےخطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،چیئرمین محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین انور دائود،وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا،سدرن ریجن کے چیئرمین ابراہیم حبیب ، سابق چیئرمین عارف جیوا،آئی اے پی کے چیئرمین رمیض بیگ، یاور جیلانی،شاہد عبداللہ اور آباد کے ممبران کی بڑی تعداد شامل تھی۔ آئی اے پی کے چیئرمین رمیض بیگ نے کہا کہ کراچی میں تعمیراتی سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے سیکڑوں دیگر صنعتیں بھی بحران کا شکار ہوگئیں جبکہ انجینئرز اور آرکیٹیکس بھی متاثر ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی کو اس بحران سے نکالنے کے لیے آباد کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنائیں گے۔اس موقع پریاور جیلانی نے کہا کہ کراچی شہر کا انفرا اسٹرکچر نہ ہونے اور پانی کے مسائل کے باعث عدلیہ کو بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی عائد کرنی پڑی۔

تازہ ترین