• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور صحافی نے غصّہ دلادیا ، صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے برہم ہو کر کہا’ یہ کیا بیوقوفانہ سوال ہے‘۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کے ساتھ جھڑپیں آئے دن میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

دو روز قبل ہی روس کے متعلق سوال پوچھنے پر ٹرمپ نے ایک صحافی کو جھاڑ پلائی تھی۔صرف یہی نہیں بلکہ اس کا پریس کارڈ منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند بھی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے کا غصہ امریکی صدر نے صحافی پر نکالا تھا۔

گزشتہ روز پھر ایک صحافی ٹرمپ کی زد میں آگیا۔اس نے ٹرمپ سے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کے بارے میں پوچھا، یہ ایک ایسا عنوان تھا جو گزشتہ دنوں خبروں کی شہ سرخیوں میں رہا جب ٹرمپ نے اپہنے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو اچانک نوکری سے نکال دیا تھا۔

اس سوال پر ٹرمپ نے صحافی کو انگلی دکھاتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیا بیوقوفانہ سوال ہے، میں تمہیں مسلسل دیکھ رہا ہوں ، تم بہت فضول سوال کرتے ہو۔‘ یہ کہ کر ٹرمپ چلتے بنے۔

بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس جاری رکھتے ہوئے کہا ’صحافیوں اور میرے درمیان ہمیشہناراضگی ان کی غلطی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جب صحافی وائٹ ہاؤس میں آتا ہے تو اسے چاہئے کہ یہاں کے تقدّس کا خیال رکھے، یہ بہت خاص جگہ ہے، اس کا احترام کرنا آپ کا فرض ہے اور صدر ہونے کی حیثیت سے آپ میرا احترام بھی کریں۔‘

تازہ ترین