آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’خوش وخرم شہزادہ‘ قرار دے دیا۔

53 سالہ کنگ خان جو کہ اپنی شوخ طبیعت کی وجہ سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں ، انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے پانچ سالہ بیٹے ابرم کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے نے سفید رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جس پر لکھا ہے’ ماما از مائی کوئن‘ یعنی ماما میری ملکہ ہیں۔


شاہ رخ خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’ دنیا کے تمام بیٹوں کے لئے ۔۔اگر تمہاری ماں تمہاری ملکہ ہے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں شہزادہ بننے سے نہیں روکے گی۔

سوشل میڈیا پر باپ بیٹے کا یہ پیار سب جانتے ہیں ، دونوں نے سماجی رابطہ ویب سائٹ انسٹا گرام پر حسین لمحات کو یادگار بنایا ہوا ہے جس میں سے یہ ایک پوسٹ تھی۔

شاہ رخ خان کی بہترین پوسٹ میں سے ایک ’ فادرز ڈے‘ کے حوالے سے ہے جس میں ابرم نے ان کے لئے بنائے گئے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی۔


واضح رہے اداکار نے گوری خان سے 1991 میں شادی کی تھی، ابرم کے علاوہ ان کے دو اور بچے ہیں ۔شاہ رخ خان آج کل اپنی نئے آنے والی فلم زیرو کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں