آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست فلوریڈا کی ہائی وے پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب ایک مگرمچھ مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا۔

یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر Jacksonvilleمیں دیکھے گئے جہاں ہائی وے پر ایک دیوہیکل مگرمچھ سڑک پار کر رہا تھاجس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے مگرمچھ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ کچھ لوگ خونخوار مگرمچھ کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ خوفزدہ ہوگئے ۔

وہاں موجود لوگوں نے موقع پر ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا دوسری جانب مگرمچھ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر سڑک پار کرتاہوا جنگل کی جانب روانہ ہو گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں