• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال کے دوران ضبط کی گئی بھنگ کی مقدار دگنی ہوگئی

لندن( نیوز ڈیسک) ان دعووں کے بعد کہ آسانی سے ڈی کرمنلائز کی جاسکنے کی وجہ سے برطانیہ میں منشیات کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہےسرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں ضبط کی جانے والی بھنگ کی مقدار دگنی سے زیادہ ہوگئی ہے، ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال ضبط کی جانے والی بھنگ کی مقدار28.6ٹن تھی جو کہ سابقہ مقدار کے مقابلے میں 142 فیصد زیادہ تھی۔بھنگ کے پھول ضبط کئے جانے کی شرح میں 33 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور اس کی مقدار کم وبیش8 ٹن تھی اور اس کے پودوں کی ضبطگی کی شرح میں10 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طورپر3لاکھ52ہزارپودے ضبط کئے گئے۔ ہوم آفس کی جانب سے یہ اعدادوشمار ایک ایسے وقت جاری کئے گئے ہیں جب بعض پولیس افسران اورسیاستداں جن میں ولیم ہیگ بھی شامل ہیں بھنگ کو جرائم کی فہرست سے نکال دینے کامطالبہ کررہے ہیں ان کاموقف ہے کہ برطانیہ بھنگ کے خلاف جنگ ہارچکاہے۔گزشتہ سال ایک سٹڈی سے ظاہرہواتھا کہ اب نوجوانوں کو شراب کے مقابلے میں بھنگ زیادہ آسانی سے مل جاتی ہے بھنگ کو جرائم کی فہرست سے نکالنے کامطالبہ وزرا کی جانب سے بھنگ کو طبی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی اٹھائے جانےکے بعد زیادہ زور پکڑ چکاہےبھنگ کے طبی مقاصد کیلئے استعمال پر پابندی کاخاتمہ ایک 12 سالہ مرگی کے مریض بچے کے علاج کیلئے لائے جانے والے بھنگ کے تیل کی ضبطی کے بعد کھڑے ہونے والے تنازعہ کے بعد کیاگیاتھا۔
تازہ ترین