• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد سلیم مرد مومن ہیں یہی وجہ ہے کہ پٹواری مافیا کے نشانے پر آچکے، ترجمان نیب لاہور

لاہور (نمائندہ جنگ) ترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ کرپٹ مافیا ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی شخصیت کو متنازع بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے یہ وہی مافیا ہے جس نے ایون فیلڈ فلیٹس کے معاہدے میں بھی ردوبدل کرنے کی سازش کی لیکن ان کی یہ سازش ناکام رہی۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم مردِ مومن ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈی جی نیب لاہور پٹواری مافیا کے نشانے پر آچکے ہیں، جو بکا نہیں، جھکا نہیں اسے توڑنے کے لئے نت نئی سازشوں کا جال بُننا شروع کر دیا گیا ہے اور شہزاد سلیم کی شخصیت کو متنازع بنانے کیلئے ان کی اصل ڈگری کی رنگین کاپی میں ازخود فونٹ کے ردوبدل کے ذریعے تبدیلی کی گئی اور اس جعلی کاپی کو میڈیا میں وائرل کیا گیا، ڈی جی نیب کو الخیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اصل ڈگری “ایریل” فونٹ میں ہے جس کی کلر کاپی کو دانستہ طور پر “کیلیبری” فونٹ میں تبدیل کیا گیا، کیلیبری فونٹ 2003 میں متعارف کروایا گیا لیکن اس وقت ان کی ڈگری تصدیق کے مراحل سے گزر چکی تھی۔
تازہ ترین