• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال نے شاعری سے بکھری مسلم قوم کا اکٹھا کردیا، مقررین

پیرس (نیوز ڈیسک ) علامہ اقبال اپنے وقت کے عظیم مفکر تھے۔انہوں نے اپنی شاعری سے بکھری ہوئی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا۔ ان خیالات کا اظہار پیرس میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی ولادت کے حوالے سے تقریب میں مقررین نے کیا۔ یوم ولادت کی سادہ اور پروقار تقریب کا اہتمام پی پی سی پی فرانس نے کیاتھا۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے سید علی شاہ نے کیا اور نعتِ رسول مقبول کی سعادت حافظ معظم نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری اشفاق احمد چوہدری نے سرانجام دئے۔ میاں محمد امجد نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک اقبالیات کو فروغ دے رہے ہیں اور ہمارے ملک میں بدقسمتی سے اقبال کو نصاب سے نکالا جارہا ہے۔ صاحبزادہ عتیق نے علامہ محمد اقبال کی شاعری اور فلسفے کے پیغام نے کئی محکوم ممالک کے عوام میں آزادی کے جذبے کو جلا بخشی۔ تحریک انصاف کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے علامہ اقبال کی آواز پر لبیک کہا اور آزادی کی تحریک میں شامل ہوکر پاکستان کے لئے جدوجہد کی۔ مشتاق خان جدون ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، ماجد چیمہ ، کشمیر فورم فرانس کے چوہدری ذوالفقار ، منہاج القرآن فرانس کے طاہر عباس گورایہ ، بزم اہل سخن کے صدر عاکف غنی راجہ حبیب الرحمن ، پرویز چوہدری ، شیخ نعمت اللہ ، آصفہ ہاشمی ، شاہدہ امجد ، نیناں خان ، شہلا رضوی و دیگر نے علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی اور انکی شاعری پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ نے جو خواب دیکھا اسکی تعبیر پاکستان کی شکل میں سامنے آئی مگر ابھی اسکی تکمیل باقی ہے۔ آخر میں علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
تازہ ترین