• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے دکاندار کوہلاک کرنے پر پولیس افسر کوسزا

لندن( پی اے ) ایک پولیس افسر کو خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک دکاندار کوہلاک کرنے پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ سٹیفورڈ شائر پولیس کے افسر جیسن بین نسٹر نے بلوندر سنگھ کی ہلاکت کاسبب بننے کااعتراف کرلیا، پولیس افسر کے ہایوندائی نے دسمبر2016 میں 59 سالہ دکاندار کی مرسڈیز سپرنٹر کو کچل دیاتھا کینک روڈ وولور ہیمپٹن میں ہونے والے اس حادثے کے بعد بلوندر سنگھ کو ہسپتال پہنچایا گیاتھا لیکن وہ اسی دن ہلاک ہوگیاتھا۔حادثے کے بعد جیسن بین نسٹر کو آنے والے معمولی زخموں کاعلاج کیاگیاتھا تاہم بعد میں ویسٹ مڈلینڈ پولیس کی تفتیش کے بعد اسے چارج کردیا گیاتھا 45 سالہ پولیس افسر نے برمنگھم کرائون کورٹ میں دکاندار کی موت کااعتراف کرلیاتھا اوراسے قید کی سزا سنادی گئی اس پر 3 سال 9 ماہ ڈرائیونگ پر بھی پابندی ہوگی۔دکاندار کی موت کے فوری بعد اس کے اہل خانہ نے اس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے فیملی اور بچوں کیلئے انتہائی مہربان اور شفیق شخصیت قرار دیاتھا،ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے بتایا کہ مقدمے کے فیصلے تک کیلئے ملزم کو سٹیفورڈ پولیس سے معطل کردیاگیاتھا۔
تازہ ترین