• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 80فیصد غریب آبادی دیہات میں آباد، جدیدسہولتوںسے محروم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی 80فیصد غریب آبادی دیہات میں بستی ہے اورلوگوں کو علاج معالجہ سمیت تمام جدید سہولیات کے حصول کیلئے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہےجس سے شہری علاقوں پر آبادی کا دباؤ بڑھا،عوام غریب سے غریب تر ہورہے ہیں جبکہ شہروں میں بھی عوامی اور بنیادی سہولیات کم سے کمتر ہوتی جارہی ہیں،بلوچستان غربت میں سرفہرست ہے ،عالمی بینک نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلوچستان میں باقی ملک کے مقابلے میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے یہاں کی 62 فیصد دیہی آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے البتہ سندھ میں شہری اور دیہی علاقوں میں غربت کی شرح کا فرق باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ یعنی 30 فیصدہے اس کے برعکس پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دیہی اور شہری علاقوں کے فرق کی شرح بالترتیب 13اور 15فیصد ہے۔
تازہ ترین