• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے 65 ہائی پروفائل کیسز، اہم سیاسی رہنما اور سرکاری افسران شامل

کراچی (اسد ابن حسن)نیب نے اب تک 65سیاسی رہنماؤں اور سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کی ہیں جن میں 19کا تعلق سندھ سے، 19کا خیبرپختونخوا سے، 18کا پنجاب سے اور 9کا بلوچستان سے ہے۔ ان سیاسی رہنماؤں کا تعلق کچھ یوں ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 16، پاکستان مسلم لیگ ن کے 10، پاکستان مسلم لیگ ق کے 5، متحدہ قومی موومنٹ کے 4،پاکستان تحریک انصاف کا ایک، پاکستان مسلم لیگ ف کا ایک، جمعیت علمائے اسلام کا ایک، ایک آزاد، عوامی نیشنل پارٹی کا ایک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک عہدیدار شامل ہے۔ نیب کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی فہرست کے مطابق سندھ کے افراد میں پہلے نمبر پر وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا ہے، ان پر الزام ہے کہ اُنہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے Stevta میں غیر قانونی بھرتیاں کیں، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ بابر غوری نے کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، ریفرنس دائر، وہ مفرور ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین، ریفرنس دائر، تحقیقات جاری، عبوری ضمانت پر ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ناجائز اثاثے اور غیر قانونی بھرتیاں کیں، تحقیقات جاری ہیں۔ وزیرداخلہ سہیل انور سیال آمدنی سے زائد اثاثے، ان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وزیر رؤف صدیقی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ شرجیل انعام میمن کے خلاف ریفرنس دائر، جیل میں ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر کے ایم سی فنڈز میں خردبرد، تحقیقات جاری ہیں۔ سابق وزیر جام خان شورو کرپشن اور پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری ہیں، سابق وزیر اعجاز جاکھرانی کے خلاف اثاثوں کی تحقیقات جاری۔ سابق وزیر لیاقت جتوئی کے اثاثوں کی تحقیقات جاری۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر صبغت اللہ راشدی کے غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ تحقیقات جاری۔ سابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کے غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمانی کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز اور غیر قانونی بھرتیاں، ریفرنس دائر، عبوری ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیر نواب محمد تیمور تالپور، آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا کے خلاف ریفرنس دائر، ملک سے فرار۔ سابق وزیر منظور وسان آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ خیبرپختونخوا سے پہلے نمبر پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اختیارات کا ناجائز استعمال اور ہیلی کاپٹر کیس، غیر قانونی الاٹمنٹ، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر امیر مقام آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعظم کی مشیر عاصمہ عالمگیر اور ان کے خاوند عرب عالمگیر خان، آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ مرید کاظم کے خلاف ریفرنس دائر، تحقیقات جاری۔ مسلم لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سینیٹر عثمان سیف اللہ 34 آف شور کمپنیوں کے مالک، تحقیقات جاری۔ سابق پرائم منسٹر سیکرٹری اعظم خان اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق وفاقی سیکرٹری نعیم خان، توانہ پاکستان کرپشن اسکینڈل کا ریفرنس دائر، سابق آئی بی کے پی کے ملک نوید ریفرنس دائر، پلے بارگیننگ کا عمل جاری۔ سابق وفاقی سیکرٹری طارق حیات خان کے خلاف ریفرنس دائر۔ سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان کا اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق مشیر برائے چیف مسٹر سکندر عزیز ریفرنس دائر، عبوری ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیر صاحبزادہ محمود زیب اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر شیراعظم ریفرنس دائر۔ کمشنر برائے افغان تارکین وطن ضیاء الرحمن کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز، تحقیقات جاری۔ سابق مشیر ملک قاسم آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ پشاور کے ناظم عاصم خان آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق سیکرٹری حفیظ الرحمن کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز، تحقیقات جاری۔ بلوچستان سے سابق وزیر اعلیٰ اسلم خان رئیسانی آمدنی سے زائد ثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعلیٰ سردار ثناء اللہ زہری آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق مشیر خالد لانگو کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق سیکرٹری مشتاق رئیسانی 67کروڑ کی کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر اسفندیار بھاری خردبرد، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر محمد عاصم کرد کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق ایم ڈی پی ٹی سی ایل میر شاہ جہان کھیتران غیر قانونی بھرتیاں، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر سعادت انور اختیارات کا ناجائز استعمال، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر رحمت بلوچ آمدنی سے زاثد اثاثے، تحقیقات جاری۔ پنجاب سے سابق وزیراعظم نوازشریف ریفرنس دائر، ضمانت پر ہیں۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کرپشن اور آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز اختیارات کا ناجائز استعمال اور آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعظم پرویز اشرف 12ریفرنس دائر، ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ریفرنس دائر، ضمانت پر ہیں۔ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف آشیانہ ہاؤسنگ میں گرفتار ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر اسحاق ڈار آمدنی سے زائد اثاثے، تحقیقات جاری، مفرور ہیں۔ سابق وزیر خواجہ سعد رفیق، پیراگون/آشیانہ اسکیم انکوائری، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر خواجہ آصف منی لانڈرنگ، تحقیقات جاری۔ سابق وزیر شوکت ترین ریفرنس دائر، ملک سے باہر ہیں۔ سابق وزیر رانا مشہود احمد پنجاب اسپورٹس بورڈ میں کرپشن، تحقیقات جاری۔ حنیف عباسی کرپشن، جیل میں ہیں۔ علیم خان کرپشن، تحقیقات جاری۔ سابق اسٹاف آفیسر برائے وزیراعظم ذوالفقار بخاری آف شور کمپنی، تحقیقات جاری۔ سابق ایف بی آر چیئرمین عبداللہ یوسف، سلمان صدیقی اور علی ارشد حلیم اختیارات سے تجاوز، تحقیقات جاری اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسین فواد آشیانہ اقبال کیس، جیل میں ہیں۔

تازہ ترین