• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوا لہ ، بیوی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ سیل) ایف آئی اے نے بیوی کی ویڈيو بنا کر بلیک میل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا، ملزم ارسلان بیوی کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی سے پیسے بھی بٹورتا رہا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ آصف اقبال کے مطابق ارسلان نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور جب وہ گوجرانوالہ آئی تو اُس نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر لڑکی سے شادی کر لی، ارسلان اپنی بیوی کی لاعلمی میں اس کی ویڈیو بناتا رہا اور پھر انجان نمبر سے ویڈيو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر اس سے پیسے بھی بٹورتا رہا،خاتون نے مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر گھر والوں کو بتایا اور مقدمہ درج کرا دیا، ملزم کے موبائل سے ویڈیو برآمد کر لی گئی ہیں۔
تازہ ترین