• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا، نک کی شادی کی تصاویر کتنے میں فروخت؟


بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں،دونوں کی پری ویڈنگ یعنی شادی سے قبل تقریبات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہےجس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دیسی گرل پریانکا اور نک جونس کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر25 لاکھ ڈالرزمیں فروخت کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ متعدد غیر ملکی پبلیکیشنز نے ابھی سے اس جوڑے کی شادی کی تصاویر حاصل کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ ان کی تصاویر کس جریدے میں پبلش ہوں گی۔

View this post on Instagram

Red, white and Bride!!! #Bachelorette

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on


میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی بڑائیڈل شاور اور نک جونس کی ’بیچلرپارٹی‘ (Bachelor party )کی تصویر سوشل میڈیا پر ایک سیکنڈسے بھی کم وقت میں وائرل ہوئی، جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ مداح پریانکا اور نک کی تصویروں کا شدت سے انتظار کرتے ہیں ۔


پریانکا اور نک کی شادی سے قبل تقریبات کی تصاویر اتنی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہیں تو شادی کی تصویریں کتنی زیادہ پسند کی جائیں گی۔ اس بات کو مدد نظر رکھتے ہوئے انہوںنے شادی کی تصاویر 25 لاکھ ڈالرز میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشہور شخصیات کی شادی کی تصاویر پبلیکیشنز کو فروخت کرنا کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تصاویر بھی ’ووگ انڈیا میگزین‘ کو فروخت کی جاچکی ہیں۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا اورنک جونس 2 دسمبر کو بھارتی ریاست جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، دونوں کی شادی میں 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

تازہ ترین