• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب : منیر احمد عیسیٰ بلوچ

صفحات:205

قیمت: 400 روپے

ناشر: نیو کالج پبلی کیشنز، کوئٹہ

ملک محمّد پناہ، بلوچی زبان میں شایع ہونے والے اخبار ’’نوائے وطن‘‘ کے ایڈیٹر اور بلوچی اکیڈمی کے وائس چیئرمین تھے، جس نے بلوچی ادب و زبان کی ترویج کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔’’نوائے وطن‘‘ کے بارےمیں کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچستان سے باقاعدہ شایع ہونے والا پہلا اخبار ہے۔ ان کی مادری زبان سرائیکی تھی، لیکن انہوں نے خود کو بلوچی اور براہوی زبان کی ترویج و ترقّی کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بلوچستان کے ادیبوں، دانش وَروں اور سیاسی رہنمائوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ان کے دوست اور رفیق، منیر احمد عیسیٰ بلوچ نے ان کی شخصیت اور خدمات کے حوالےسے لکھے گئے مضامین کو جمع کرکے اس کتاب کو مرتّب کیا ہے، جس کے ذریعے ملک محمّد پناہ کی شخصیت کھل کر سامنے آتی ہے۔ یہ ایک اچھی کاوش ہے۔ ایک خوددار صحافی کو اس سے بہتر خراجِ عقیدت پیش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا انتقال 1980 ء میں ہوا تھا۔ اصولاً یہ کتاب بہت پہلے مرتّب کی جانی چاہیے تھی۔بہرحال،’’دیرآید، درست آید‘‘ کے مصداق اب بھی اس کی اشاعت ایک احسن قدم ہے۔

تازہ ترین