• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلیں،سبحان احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وفد نے ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ انکار کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اے سی سی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کا ترقیاتی کام وقت پر مکمل ہو۔ پی ایس ایل میچوں کے لئے کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کیس کے لئے یونٹ کا عمر اکمل سے رابطہ ہے۔ دریں اثنا لاہور میں ہونے والے پی سی بی انڈر16 کرکٹ اسٹار ٹورنامنٹ کا فائنل فیصل آباد نے جیت لیا۔ فائنل میں اس نے لاہور کو دو وکٹ سے شکست دی۔
تازہ ترین