• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ تھانے کی حدود فتح چوک سے مبینہ طورپر نوجوان ہندو لڑکی اغوا‘ پولیس نے والد کی مدعیت میں نامزد ملز م کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ہوسٹری کے علاقے کی ر ہائشی 16سالہ کرن دختر فقیرو کولہی گھروں میں کام کرنے کے لئے سائٹ ایریا حیدرآباد رکشہ میں علاقے کی دیگر عورتوں کے ہمراہ جاتی تھی مغویہ کے والد فقیرو کولہی کا کہناہے کہ گذشتہ روز اسے رکشہ ڈرائیور فضل ابڑو کام سے واپسی پر گھرچھوڑنے کے بجائے اغواکرکے فرارہوگیا۔
تازہ ترین