• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس کے گھریلو صارفین، زیروریٹڈ صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے تحت آنیوالے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زیرو ریٹڈ صنعتوں کو موسم سرما میں گیس کی سپلائی ترجیحی پالیسی کی تحت جاری رکھی جائے گی جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی آئی اے کی انتظامیہ کو کمپنی کے بزنس ماڈل کو بہتر بنانے اور اس کے انتظامی و مالیاتی مسائل کو طویل المدتی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اسٹرٹیجک پلان وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ای سی سی نے 2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس کی یومیہ اضافی گیس فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اجلاس نے پی آئی اے کو 17ارب روپے اور پی ایچ پی ایل کی35ارب 80کروڑ60لاکھ کی مالی ضروریات کیلئےحکومتی ضمانت کی منظوری بھی دی۔ ای سی سی کا اجلاس پیرکو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی ایل سسٹم کے تحت سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو موسم سرما میں گیس کی سپلائی ترجیحی پالیسی کے تحت جاری رکھی جائے گی۔ ای سی سی نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کیلئے 17ارب روپے سے زائد کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومتی ضمانت کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں حکومت نے خسارے میں ڈوبی قومی ایئرلائن کے لئے فوری مالیاتی ضروریات کو پورا کے لئے 17ارب2کروڑ 20لاکھ روپے فراہم کرنے کے لئے حکومتی ضمانت کی منظوری دی۔ چیئرمین پی آئی اے سی نے ای سی سی کو ایئرلائن کے آپریشنل اور مالیاتی صورتحال پر بریفنگ دی۔

تازہ ترین