• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ، صدر، وزیر اعظم، چیف جسٹس ،چیئرمین سینیٹ ،بلاول ،خواجہ محمد آصف ودیگر کی شرکت

اسلام آباد ( پرویز شوکت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیٹے سعد صدیق باجوہ کی شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جس میں صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیف جسٹس ثاقب نثار ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری ، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ، پی ٹی آئی کے جہانگیرترین ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزراء اسد عمر ، چوہدری فواد حسین ، شیخ رشید احمد، سابق آرمی چیف راحیل شریف ، جنرل (ر) اسلم بیگ ، جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی ، ممتاز قانون دان اعتزاز احسن ، سید خورشید شاہ ، چوہدری نثار علی خان، خواجہ محمد آصف ، رانا تنویر حسین ، تمام کور کمانڈرز، پاک فوج ، ائیر فورس اور بحریہ کے اعلیٰ افسران سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

امریکا اورافغانستان کے سفیر اوربرطانوی ہائی کمشنر نے بھی ولیمے کی تقریب میں شرکت کی ۔واضح رہے کہ دو دن پہلے آرمی چیف کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔

تازہ ترین