• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی لڑاکا طیارے کی امریکی طیارے کے قریب خطرناک پرواز

لندن( نیوز ڈیسک) روس کے ایک ایس یو 27لڑاکا طیارے نے پیر کو بحر اسود میں نیٹو کی فوجی مشقوں میں مصروف امریکی بحریہ کے ای پی3طیارے کے انتہائی قریب خطرناک پرواز کی،امریکی بحریہ کے حکام کاکہناہے کہ اس واقعے سے طیارے کے عملے کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، ڈیلی ایکسپریس کی خبر کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں روس کے ایک ایس یو 27لڑاکا طیارے کو تیزی کے ساتھ نگراں طیارے کے عین سامنے آتا دکھایا گیاہے جبکہ طیارے کے انجن سے دھواں نکل رہاتھا۔امریکی بحریہ نے پیر کو بین الاقوامی فضائی حدود میںپیش آنے والے اس واقعے کے مذمت کی ہے ۔امریکی بحریہ کے ترجمان نے کہاہے کہ روس کا ایک ایس یو 27لڑاکا طیارہ امریکہ کے ای پی3 طیارے کےدائیں جانب انتہائی قریب پہنچ کر بائیں جانب مڑ گیا اور روسی طیارہ امریکہ کے ای پی3 طیارے کے دائیں پنکھ سے صرف 5 فٹ کے فاصلے پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد روس کا ایس یو 27لڑاکا طیارہ امریکی بحریہ کے ای پی3 طیارے کی پرواز کے راستے میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے امریکہ ای پی3 طیارے کے عملے میں خوف اور اشتعال پیداہوا، روسی طیارے کی مداخلت کایہ سلسلہ کم وبیش 25 منٹ تک جاری رہا۔

تازہ ترین