• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامیت پسندی کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ

میڈرڈ(این این آئی)آسٹریلیا کی رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عوامیت پسندی کے فروغ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے دبئی منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے حوالے سے پروٹیکشنزم بھی شدید منفی اثرات کی حامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی لیڈروں کی توجہ عوامیت پسندی اور پروٹیکشنزم کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے عالمی صورت حال پر گہرے اثرات مرتب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں عالمی نظام میں کم مدتی پالیسیوں کی جگہ دور رس اصلاحات لانے کی حمایت بھی کی۔
تازہ ترین