• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائزکالج نے پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز برقرار رکھا، طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی

ملتان(پ ر) رائز کالج برائے طالبات کی پرنسپل بشری منیر نے کہا ہے کہ ایک بیٹی کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے بیٹیاں ہی قوم کا مستقبل ہیں انکی بہترین تعلیم کے ساتھ اعلیٰ تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے ہم تعلیم کے ساتھ تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔ رائز کالج نے پوزیشن حاصل کرنے کے اعزاز کو برقرار رکھا ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائز کالج آف سائنس اینڈ کامرس برائے خواتین میں نئی آنے والی طالبات کے اعزاز میں دی گئی ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف شخصیات نے بطور مہمان شرکت کی طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلوز، مزاحیہ شاعری، سنجیدہ و مزاحیہ خاکے بھی پیش کئے۔
تازہ ترین