• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تقرری کے احکامات جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمدسیٹھ نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعیناتی کے لئے 5نئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تقرری کے احکامات جاری کردئیے ہیں نئے ججوں کوگریڈ20میں عارضی بنیادوں پر بھرتی کیاگیاہے ان ججوں کو ایڈیشنل سیشن ججوں کی پوسٹ کے لئے ہونے والے امتحان میں کامیاب قرار دئیے گئے ججوں کومیرٹ کی بنیاد پربھرتی کیاگیاہے نئے بھرتی ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں میں شاہ ولی خان ساکن بجلی گھرمردان ٗ خالد حسین ساکن کاٹلنگ مردان ٗ شہزاداخونزادہ ساکن رزڑ صوابی ٗ محمد ساکن ساجد پہاڑپور ڈیرہ اسماعیل خان اور محب جان ساکن چارسدہ شامل ہیں ۔
تازہ ترین