• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ افغانستان سے فوری انخلاء اور طالبان کو رہا کرے‘جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ روس میں افغانستان سے متعلق اجلاس میں طالبان کے واضح موقف کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی اور جس انداز سے امریکی یلغار کی مذمت کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا امریکہ کی مخالفت اور طالبان کے موقف کی تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے موقف رہا کہ افغانستان میں امریکی یلغار عالمی سطح پر اسلامی نظام کے پھیلتے اثرات کو روکنا تھا۔ امریکہ کی عزت اب اسی میں ہے کہ وہ افغانستان سے بلاتاخیر اپنی فوج کو نکال کر دنیا بھر کی جیلوں میں قید طالبان کو رہا کرے اور افغانستان پر حملے کے دوران جتنا نقصان ہوا اس کی ادائیگی کرے۔
تازہ ترین