• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 نومبر کے بعد ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، ایس ایس پی ٹریفک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کو موٹر سائیکل سواروں کے لیئے لازمی قرار دیا گیا تھا مگر اس کی تاریخ میں توسیع کر کے 12نومبر سے 20نومبر کر دی گئی ہے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20نومبر کے بعد بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ لہذا تمام موٹر سائیکل سوار 20نومبر کے بعد ہیلمٹ کی پابندی کریں۔
تازہ ترین