• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپائیڈرمین، آئرن مین اور دی ہلک جیسے شہرہ آفاق کرداروں کے مصنف اسٹین لی 95 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔وہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

اسٹین لی اور جیک کربی نے 1961 میں کمپنی ماروول کامکس بنائی تھی، انہوں نے فینٹیسٹک فور نامی سیریز سے آغاز کیا تھا، بعد میں ان کے کامکس اسپائیڈر مین اور دی انکریڈیبل ہلک انتہائی مقبول ہوئے۔


ان ہی کے کامکس کرداروں پر ہالی ووڈ میں سپر ہیروز فلمیں بنیں جو سب کی سب بے حد مقبول ہوئیں اور کاروبار کے لحاظ سے بھی کامیاب ترین رہیں۔

اس سلسلے میں ریلیز ہونے والی حالیہ فلم انفینٹی وار تھی جس نے ڈیرھ ارب ڈالر کا بزنس کیا۔


تازہ ترین