• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 انچ تک کا سائن بورڈ نہ توڑا جائےمئیر کی انسداد تجاوزات کے عملے کو ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مئیر کراچی وسیم اختر نے دکانداروں کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسداد تجاوزات کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی دکان یا کاروباری مرکز کے دروازے کے اوپر 12 انچ تک کا سائن بورڈ نہ توڑا جائے ۔قانون کے مطابق کاروباری مرکز کے دروازے پر 12 انچ تک کا اشتہاری بورڈ نصب کرنے کی اجازت ہے ۔ مئیر کراچی کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انسداد تجاوزات کا عملہ کارروائی کے دوران اس بات کا خیال نہیں رکھتا اور 12 انچ کے قانونی سائن بورڈ کو بھی توڑ دیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین