• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکرز کے بینکنگ نظام پر حملے کے بعد 3 ہزار شکایات جمع

کراچی (خرم احمد /اسٹاف رپورٹر) ہیکرز کے بینکنگ نظام پر حملے کے بعد ڈارک ویب پر فروخت ہونے والا ڈیٹا پاکستان میں آن لائن بینکنگ فراڈ میں ملوث مافیا کے خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ہیکرز کے حملے کے بعد ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد نے15 روز میں شکایات جمع کرائیں، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایک نجی بینک کی درخواست پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں بینکنگ نظام دو علیحدہ ہیکرز کے حملوں میں ڈیٹا چرانے کے بعد ڈارک ویب پر فروخت کے لئے رکھ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین