• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی حکمرانی اور ریاستی رٹ یقینی بنانے کیلئے اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے، کورکمانڈرز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215ویںکور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیاجبکہ شرکاء نے اس عزم کااظہار کیا کہ خطے اور ملک میں مستقل اور دیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھاکہ آئین وقانون کی بالادستی سے ہی ملک ترقی کرے گا اور خوشحالی آئے گی‘قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ کور کمانڈر کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز ،پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب ، مشرقی سرحد کی صورتحال بالخصوص بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں کے امور زیر غور آئے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک میں پائیدار امن لانے کیلئے پاک فوج کی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کے عزم کا ا ظہار کیا گیا۔

تازہ ترین