• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی 2 وفاقی وزراء سے 3 گھنٹے پوچھ گچھ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسی) متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وفاقی وزراء فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی تقریباً تین گھنٹہ تک ایف آئی اے اسلام آباد کے دفتر میں رہے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم پر 2013 سے 2015 کے درمیان ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کے فنڈ میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے جمع کرانے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 726 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ایک ارب روپے سے زائد رقم جمع کرائی گئی تھی اور جن افراد کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں نوٹسز جاری کیے گئے ان پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈ میں خطیر رقوم جمع کرانے کا الزام ہے۔خالد مقبول صدیقی اس وقت ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ہیں اور بیرسٹر فروغ نسیم پارٹی رہنماء ہیں جبکہ ایم کیوایم مرکز میں تحریک انصاف کی اتحادی ہے۔

تازہ ترین