• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگون کیس میں مطلوب ڈائریکٹر خیرپور سے گرفتار

رینجرز اور نیب سکھر نے خیر پور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک صنعت کار کے بنگلے جمانی ہاؤس پر چھاپہ مار کر پیراگون سٹی کیس میں مطلوب ڈائریکٹر قیصر بٹ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب سکھر مرزا محمد احسان بیگ نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ خیرپور کے علاقہ کوٹ ڈیجی میں شوگر ملز مالک مبین جمانی کے بنگلے پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران پیراگون سٹی کیس میں نیب پنجاب پولیس کو مطلوب ڈائریکٹر قیصر بٹ کو 3 ملازمین کے ہمراہ حراست میں لیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزم قیصر بٹ مبین جمانی کے گھر میں بطور مہمان رہائش پذیر تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین