• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے 20 لاکھ ڈالرز میں وکلاء کی خدمات لیں‘

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے حکومت نے 20 لاکھ ڈالرز میں 3 وکلاء کی خدمات حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو دی گئی بریفننگ میں کیا،اس دوران بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ نے ہمارے اصرار کے باوجود اپنی سزا کیخلاف اپیل نہیں کی۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان واپسی کے لیے سیاسی اور سرکاری سطح پر کئی بار کوششیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ 2013ءاور 2015ء میں وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

بریفننگ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکا نے وزیراعظم پاکستان کی درخواستوں کا مثبت جواب نہیں دیا کیونکہ دونوں ممالک میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔

تازہ ترین