• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،ایم ڈی اے کا آج ہونیوالاپروموشن کمیٹی کا اجلاس روکنے کا حکم، حکام ریکارڈ سمیت طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم ڈی اے میں آج ہونیوالے پروموشن کمیٹی کے اجلاس کو روکتے ہوئے حکام کو ریکارڈ سمیت آج طلب کرلیا ہے ، فاضل عدالت میں ایم ڈی اے ملازم محمد اکرم نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسکو کئی سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے اور منظور نظر افراد کو ترقیاں دی جارہی ہیں اور آج ہونیوالے اجلاس میں سکو ڈراپ کردیا گیا ہے اس لئے ترقیاں روکنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین