• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او ایم موڈیول کا آغاز کسی چھوٹے محکمے سے کیا جائے گا

کوئٹہ(خ ن )صوبائی سیکریٹری خزانہ نور الامین مینگل کی زیر صدارت او ایم موڈیول پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے شرکاء میں ڈائریکٹر ( FABS) اسلام آباد تجمل الہٰی ، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر ، ڈی جی ٹریژری سعید عمرانی ، ایڈیشنل اے جی ثناء اللہ ود یگر شامل تھے ۔ اس موقع پر اجلاس میں او ایم موڈیول کے تصور ، ضروریات موجودہ نظام اور نفاذ کی حکمت عملی پر غور و خوض کے بعدفیصلہ کیا گیا کہ او ایم موڈیول پرکام کا آغاز پہلے مرحلے میں کسی چھوٹے محکمہ سے کیا جائے تاکہ اس کے بعد اس منصوبے کو دیگر محکموں تک وسعت دی جائے۔
تازہ ترین