• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی کی جانب سے بولان اور قلعہ سیف اللہ میں مفت میڈیکل کیمپ

کوئٹہ(پ ر) فرنٹیئر کو ر بلو چستان سبی سکاؤٹس کے زیر اہتمام کچھی بولان کے علاقے بھاگ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،کیمپ میں ایف سی کے ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے 1930سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن میں640 مرد،710عورتیں اور580 سے زائدبچے شامل تھے ۔درایں اثناء فرنٹیئر کور بلوچستان قلعہ سیف اللہ سکاؤٹس کے زیر اہتمام مرغہ فقیر زئی میں بھی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں2سو 15سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیاگیا جن میں 69مرد، 100خواتین اور 46سے زائد بچے شامل تھے۔قلعہ سیف اللہ سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل تیمور بیگ نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود مریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ تسلسل سے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ کیمپ میں موجود ضرورت مند اور نادار افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
تازہ ترین