• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ پاکستان برسلز میں ذکر نبی اکرمﷺ کی محفل 23نومبر کو ہوگی

برسلز(عظیم ڈار)سفارتخانہ پاکستان برسلز میں ماہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے مورخہ 23نومبر بروز جمعہ بوقت 16:30بجے محفل ذکر نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوگی جس میں قرآن خوانی اور مقامی ثناء خوان رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ربیع الاول کی اس محفل میں جامعہ مسجد مدینۃ الرسول کے امام وخطیب حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری خصوصی شرکت کرینگے،یاد رہے یہ پروگرام سفارتخانہ پاکستان برسلز کے اندرونی ہال میں منعقد کیا جائے گا جب کہ خواتین کے لیے پردے کا علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔
تازہ ترین