• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) پاکستان کی قدیم روحانی درگاہ تونسہ شریف کے سجادہ نشین خواجہ پیر نصر المحمود چشتی برطانیہ کے مختصر دورہ پر لندن پہنچ گئے۔ وہ برطانیہ کے مختلف شہروں باالخصوص لندن، لوٹن، برمنگھم، مانچسٹر میں جشن میلاد النبیﷺ کے حوالے سے منعقد ہونے والی محافل میںشرکت کریں گے۔ لندن ائرپورٹ پر مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی ناظم اعلیٰ خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ قاری واجد حسین چشتی، الحاج محبوب خان چشتی اور دیگر عقیدت مندوں نےان کا استقبال کیا۔
تازہ ترین