• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ،راجا ارشدحیات انگلینڈ ٹیم میں شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر راجا ارشد حیات کو  50اوورز(ویٹرنز) کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ 50اوورز(ویٹرنز) کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز20 نومبر سےسڈنی، آسٹریلیا میں ہوگا اور 5دسمبر تک جاری رہے گا۔ میگا ایونٹ میں میزبان آسٹریلیا،ا نگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا ،پاکستان،نیوزی لینڈ، ویلزاور کینیڈا کی ٹیمیں شرکت کرینگے، انگلش ٹیم 21نومبر کو سری لنکا کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ خیال رہے کہ راجا ارشد حیات لیسٹر شائر کاؤنٹی 50پلس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین