• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنک ڈائمنڈ کی 50ملین ڈالر سے زائد میں فروخت، نیا عالمی ریکارڈ قائم

لندن (پی اے) پنک ڈائمنڈ کی 50ملین ڈالر سے زائد قیمت پر فروخت سے نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔ کرسٹیز نے ایک نیلام میں فیس سمیت پنک لیگسی ڈائمنڈ 50ملین ڈالر سے زائد میں فروخت کیا ہے اور اسکا کہنا ہے کہ پنک ڈائمنڈ کے لئے یہ قیمت فی قیراط ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ معروف جیولر ہیری ونسٹن اس کے خریدار ہیں۔ یہ اعلان آکشن ہائوس نے کیا ہے، کرسٹیز کو تقریباً 19قیراط کے ریکٹینگلر کٹ سٹون کے لئے جو اس نے فروخت کے لئے رکھا 30تا50ملین ڈالر تک ملنے کی توقع تھی۔ یہ جنیوا میں اس کے آٹمن جیولری آکشن میں زبردست پیش کش تھی۔ ڈائمنڈ کبھی اوپن ہیمرڈائمنڈ فیملی کی ملکیت تھا اور کرسٹیز کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل سے سب سے پاک جیمز میں شامل ہے اگر کچھ آلودگی ہوسکتی ہے تو صرف نائٹروجن کی، یورپ کے لئے کرسٹیز کے چیئرمین فرانکوئی کوریل نے اسے ڈائمنڈ کا لیونارڈ اولنسی قرار دیا ہے۔ پنک لیگیسی نے 50ملین کی انتہائی زائد قیمت حاصل کی ہے، یعنی 2اعشاریہ 6ملین ڈالر فی قیراط جو پنک ڈائمنڈ کے لئے عالمی ریکارڈ کی حامل قیمت ہے۔ کرسٹیز کی فروخت سے جنیوا میں جیولری کے دو روزہ آکشنز کا آغاز ہوگیا۔ بدھ کو سوتھ بائز اس جیولری کا نیلام کرے گی جو فرانس کی ملکہ میری انٹونیٹ کی ملکیت تھی اور دو سو سال سے نہیں دیکھی گئی۔
تازہ ترین