• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، خواجہ آصف

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان، عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دفاع کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف سے عراق کے سفیر حامد عباس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر وزیر دفاع نے عراقی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مسلح افواج کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان عراق کی خود مختاری، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ 

عراقی سفیر نے عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے، دوطرفہ تعلقات اور دفاع کے شعبہ مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید