• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری اور بقایاجات عدم ادائیگی پر 92 افراد گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے بجلی چوری اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 92 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الولی نے پیسکو کے ایس ڈی اوز نوید خان اور خالد خان کے ہمراہ ورسک روڈ، درمنگی، پلوسی، ریگی اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں و کنڈا مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں ۔ کارروائیوں کے دوران92 افراد کوسپلائی لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لینے اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر گرفتار کیا گیا جبکہ لاکھوں روپے بقایا جات کی مد میں وصول کئے گئےاور بقایاجات ادا نہ کرنے پر 22ٹرانسفارمرز کو اُتار کر بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ۔ اس موقع پر عوام کو خبردار کیا گیا کہ بقایاجات ادائیگی تک بجلی بحال نہیں ہوگی ۔
تازہ ترین