• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت پارکنگ سٹینڈز چلانے پر درجنوں کاپیاں ضبط

پشاور(سٹی رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے اجازت نامے کے بغیر پارکنگ سٹینڈز چلانے پر درجنوں کاپیاں قبضے میں لے لیں ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے بلور ‘ فلک سیر ‘ ایوا ‘ جاوید اقبال ‘ ٹائم سنٹر ‘ قیصر ‘ ڈینز ٹریڈ ‘ اورنگزیب اور خلیل کار پارکنگ کے دورے کئے انہوں نے بتایا کہ کینٹ کے حدود میں صرف کینٹ بورڈ کی منظور شدہ پارکنگ ایریا اور پارکنگ ریٹس چلائے جائینگے کسی بھی جگہ پر پرائیویٹ کار پارکنگ نہیں چلائی جائیگی اگر کسی جگہ پر پارکنگ چلائی جا رہی ہے تو وہ بلا معاوضہ ہو گی اس کے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے اس کے علاوہ کینٹ میں واقع کینٹ بورڈ کار پارکنگ میں کینٹ میں کاروبار کرنے والے تاجر حضرات کیلئے کینٹ بورڈ کی جانب سے مخصوص سٹیکر جاری کئے جائینگے ۔
تازہ ترین