• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکلر ریلوے ٹریکس سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ٹریکس سے تمام تجاوزات ہٹانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔وہ بدھ کو یہاں اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اجلاس میں ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے، کراچی ارشد سلام خٹک ، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر افسران بھی مو جو د تھے۔

تازہ ترین