• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک کا اجلاس ،6منصوبوں کیلئے 6کھرب 59ارب روپے نظرثانی لاگت کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اقتصادی کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک ) نے دیامربھاشا ڈیم منصوبے میں تانگیر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ، پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے لیے نظر ثانی لاگت، سندھ میں شمسی توانائی ، بلوچستان میں پانی کے وسائل کی ترقی کے منصوبوں سمیت 6کھرب59ارب40کروڑ روپے مالیت کے چھ منصوبوں کی منظوری دے دی ، ایکنک کا اجلاس بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، ایکنک نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 66ارب43کروڑ70لاکھ روپے کی منظوری دے دی یہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندرجون 2019میں مکمل ہو گا۔
تازہ ترین