• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی 100انڈیکس 158پوائنٹس کم ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ایک بار پھر فروخت کے دبائو سےمندی رہی۔ 100 انڈیکس 158 پوائنٹس کم ہو گیا ، 57.67 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 41ارب 28 کروڑ 49لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 7کروڑ 80لاکھ شیئرز کم رہا۔
تازہ ترین