• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کے زیراہتمام جسٹس علی اکبر قریشی کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیراہتمام 28دسمبر کو ریٹائر ہونے والے جسٹس علی اکبر قریشی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس چوہدری عبد العزیز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں آکر ہمیشہ اپنائیت محسوس کی ہے ۔ صدر بار خرم مسعود کیانی نے کہا کہ جسٹس علی اکبر قریشی جیسے جج جوڈیشری کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر پہلے ہی مقدمات کا بہت زیادہ دبائو ہے اس لئے آئے دن کی ہڑتالیں اس دبائو میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔صدر بار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز نے آٹھ لاکھ کے قریب مقدمات کا ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کر کے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔
تازہ ترین