• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلے اسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا اور اسے کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نےاسٹرو ٹرف گراؤنڈ میں شاٹ لگا کر گراؤنڈ کا افتتاح کیا، گراونڈ میں چمن الیون اور قلعہ عبداللہ الیون کے درمیان فرینڈلی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔

کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے مجھے شاہد آفریدی ،یونس خان اوربڑے بڑے کھلاڑی ان ہی میں سے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر طرف امن نظر آرہا ہے ، یہاںترقی کا دور شروع ہوچکا ہےاور اب یہاں بڑے بڑے کھلاڑی بھی آئیں گے۔

جنرل عاصم سلیم نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے، سڑکیں مانگتے ہیں، افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کےلئے کام کیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین