• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’چیئرمین سینیٹ کے کنڈکٹ پر بات نہیں ہوئی‘‘

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے رضاربانی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صاحب کے کنڈکٹ پر کابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

علی محمد خان نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت قربان کردوں گا کابینہ میں کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کی ضابطہ اخلاق کمیٹی بنا دیں،اس کی نوبت پھر نہیں آنے دیں گے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس یہ فورم ہے بات کرنے کا، ہم سنیں گے اور جواب دیں گے، کوئی پارلیمنٹ میں دراڑ نہیں ڈال سکتا، ہم دشمنوں میں دراڑ ڈالیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ایوانوں کودھمکی دی، دیکھیں تو وہ لوگ آج کہاں ہیں، ایوان اپنی جگہ رہیں گے، وہ لوگ نہیں رہیں گے۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اورآپ سیاسی تحریک کی پیداوار ہیں، ہم ناتجربہ کار ہیں، لیکن کٹی پتنگ نہیں۔

تازہ ترین